بھارتی ریاست بہار میں مندر میں ٹرک گھسنے سے 12 افراد ہلاک

Nov 21, 2022 | 09:12 AM

ایک نیوز نیوز: بھارتی ریاست بہار میں تیز رفتار ٹرک مندر میں عبادت کے دوران اجتماع میں گھس گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع ویشالی میں پیش آئے حادثے میں7 بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں ٹرک ڈارئیور بھی ہلاک ہوا جبکہ،متعدد افراد زخمی ہوئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزیدخبریں