کامونکی:دیرینہ دشمنی پر تین افراد قتل

کامونکی:دیرینہ دشمنی پر تین افراد قتل
(ایک نیوز نیوز) گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی میں دیرینہ دشمنی پر تین افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ فائرنگ سے تین افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں.

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب تینوں مقتول ہائیکورٹ سے پیشی کے بعدواپس جارہے تھے ۔ تاہم کامونکی کے قریب موٹر سائیکل سوار چار افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی پولیس کے مطابق فائرنگ سے موقع پر تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت سفیان،احمد،اور کاشف کے ناموں سے ہوئی ہے ۔