خادم رضوی کے بیٹے علامہ سعد ٹی ایل پی کے نئے امیر مقرر

Nov 21, 2020 | 09:52 AM

admin
(ایک نیوز نیوز)علامہ سعد حسین رضوی نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہی ٹی ایل پی کے نئے سربراہ کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

علامہ سعد حسین رضوی، جمعرات کو خالق حقیقی سے ملنے والے علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے ہیں۔ حافظ سعد حسین رضوی تحریک لبیک پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔ اعلان نماز جنازہ کے اجتماع میں کیا گیا۔ علامہ سعد رضوی کہتے ہیں کہ والد کی نصیحت پر عمل کروں گا۔ تحریک لبیک کا علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان۔
مزیدخبریں