جنازے میں رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن سمیت کثیر تعداد میں لوگ شریک ہیں۔ خادم حسین رضوی کی میت کو ایمبولینس میں مسجد رحمت اللعالمین سے گریٹر اقبال پارک لایا جارہا ہے۔ نماز جنازہ کے لیے آنے والوں کو تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی۔ گراؤنڈ سے مسلسل لبیک یارسول اللہ کی صدائیں بلند ہورہی ہیں۔
https://twitter.com/iHShaheen/status/1330028031331741697?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1330028031331741697%7Ctwgr%5E&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2107744%2F1
تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان بھی پولیس کے ہمراہ سیکیورٹی پر مامور ہیں اور مکمل چیکنگ کے بعد اندر جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ کورونا خدشات کے پیش نظر نمازِ جنازہ میں شریک شہریوں نے فیس ماسک کا استعمال یقینی بنایا ہے۔