حکومت مخالف تحریک،محمودخان کی مولانافضل الرحمان کوساتھ چلنےکی دعوت

حکومت مخالف تحریک،محمودخان کی مولانافضل الرحمان کوساتھ چلنےکی دعوت
کیپشن: The anti-government movement, Mahmood Khan's invitation to walk with Maulana Fazlur Rehman

ایک نیوز:حکومت مخالف تحریک کیلئےپی ٹی آئی اورجےیوآئی کےدرمیان بڑابریک تھرو، محمود خان اچکزئی نےمولانا فضل الرحمان کو ساتھ چلنے کی ایک بار پھر دعوت دےدی۔
تفصیلات کےمطابق ایک نیوزکےنمائندےکامحمودخان اچکزئی سےسوال مولانا آپکے ساتھ کب آرہے ہیں؟ جلد ساتھ ہونگے،محمود اچکزئی کا ہنستے ہوئے جواب 
ذرائع کےمطابق سابق سپیکر اسد قیصر کی گزشتہ ماہ مولانا فضل الرحمان سے دو سے تین خفیہ ملاقاتیں ہوئی،ملاقاتوں میں اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان کو ساتھ چلنے کی دعوت دی،بانی پی ٹی آئی کی خصوصی ہدایت پر اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں کی، اسد قیصر اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ہونے والی آف دی ریکارڈ ملاقاتیں اسلام آباد میں ہوئی۔
ذرائع کےمطابق پی ٹی آئی اور اپوزیشن کے رہنماوں کی مولانا فضل الرحمان سے ان ریکارڈ ملاقات بھی شیڈول ہے، آئندہ تین سے چار روز میں پی ٹی آئی اور اپوزیشن کا وفد مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کریں گا، ملاقات میں حکومت مخالف تحریک کا ایجنڈا اور ملکر تحریک چلانے پر غور ہوگا،حکومت مخالف تحریک پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم گرینڈ الائنس یا نئے پلیٹ فارم سے چلانے کا فیصلہ ہوگا، پی ٹی آئی اور جےیوآئی کے درمیان مختلف تجاویز پر اتفاق رائے بھی قائم ہوگیا ہے۔