ایران میں صدارتی انتخابات28 جون کو کرانے کا فیصلہ

May 21, 2024 | 18:20 PM

ایک نیوز:ایران میں صدارتی انتخابات28 جون کو کرانے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق ایران کےعبوری صدرمحمدمخبرکی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا،جس میں پارلیمنٹ کے اسپیکر اور عدلیہ کے سربراہ نے شرکت کی۔
اجلاس میں ایران میں صدارتی انتخابات28 جون کو کرانے کا فیصلہ کیاگیا۔
فیصلہ کےمطابق صدارتی امیدواروں کی رجسٹریشن 30 مئی سے 3 جون تک ہوگی،صدارتی انتخابات کی مہم 12 سے 27 جون تک چلائی جائے گی۔

مزیدخبریں