ایک نیوز :ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کےمرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پراس وقت حملہ کیاگیاجب وہ نجی چینل سےپروگرام ریکارڈکروانےکےبعدواپس جارہےتھے۔
ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن پرچارنامعلوم خواجہ سراؤں نےبلیڈ سے حملہ کیا ہےبلیڈسےرؤف حسن دائیں گال پر گہرا گھاؤ لگا۔جس سےوہ زخمی ہوگئے۔رؤف حسن کوفورری طورپرطبی امدادکےلئےپی اےایف ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
واضح رہےکہ پی ٹی آئی نے رؤف حسن کو ذدوقوپ کرنے پر سینٹ اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔
ترجمان پولیس کاکہناہےکہ اطلاع ملتےہی پولیس جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورشواہداکٹھےکیے،جن خواجہ سراؤں نے یہ کام کیا ہے ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔