ایک نیوز: نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کے معاملےمیں اب تک 3 ہزار 400 سے زیادہ سمز بلاک کی جا چکی ہیں۔
ایف بی آرحکام کاکہناہےکہ لاکھوں نان فائلرز کی سمز بتدریج بلاک کی جائیں گی،ٹیلی کام کمپنیوں کو نان فائلرز کی فہرست شیئر کی جا چکی، پی ٹی اے کو بھی 5 لاکھ 6 ہزار 671 افراد کی فہرست دی چکی ہے۔
ایف بی آر حکام کامزیدکہناہےکہ نان فائلرز کی موبائل سمز چھوٹے گروپس میں بلاک کی جائیں گی، اس مقصد کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر 2024 پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے۔