ن لیگ کاپارٹی آئین میں ترامیم کافیصلہ

ن لیگ کاپارٹی آئین میں ترامیم کافیصلہ
کیپشن: Amendments to the party constitution of the PML-N

ایک نیوز:پاکستان مسلم لیگ ن نے پارٹی آئین میں ترامیم کا فیصلہ کیاہے۔
تفصیلات کےمطابق آئین میں ترامیم کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔
مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ کمیٹی کے کنوینر ہوں گے،کمیٹی میں خواجہ سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ ، خرم دستگیر خان شامل ہیں،محسن شاہنواز رانجھا، بیرسٹر ظفر اللہ خان بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
انوشے رحمان کمیٹی کی سیکرٹری مقرر کر دی گئیںکمیٹی تین روز میں آئین میں موزوں ترامیم پارٹی لیڈرشپ کے سامنے رکھے گی۔