ایک نیوز:وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت کا بینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کاچوتھا اجلاس منعقد کیا گیا مریم نوازنے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لئے واٹر چارجز بڑھانے سے روک دیا اجلاس میں پرائیویٹ سیکٹر ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لئے واٹر چارجز میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی تھی ہائیڈور پاور پراجیکٹس واٹر چارجز میں اضافے سے بجلی مزید مہنگی ہونے کا اندیشہ تھا دوسری طرف مریم نواز کی زیر صدارت ہاؤسنگ ڈیپاٹمنٹ سے متعلق اجلاس بھی منعقد کیا گیا مریم نواز نے لاہور سینٹرل پارک میں 87کینال پر محیط پارک کے پائلٹ پروجیکٹ کا افتتاح بھی کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کا بینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کاچوتھا اجلاس منعقد کیا گیا مریم نوازنے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لئے واٹر چارجز بڑھانے سے روک دیا اجلاس میں پرائیویٹ سیکٹر ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لئے واٹر چارجز میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی تھی ہائیڈور پاور پراجیکٹس واٹر چارجز میں اضافے سے بجلی مزید مہنگی ہونے کا اندیشہ تھا ۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ چارجز بڑھانے سے ریونیو بڑھے گا لیکن بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوسکتا ہے، مریم نواز کو بریفگ دی گئی کہ پنجاب میں 19.85 ملین رہائشی یونٹس، 20 لاکھ کمرشل یونٹس ہیں۔
اجلاس میں 5 مرلہ تک 300روپے،10 مرلہ کے گھر پر 500 روپے سینی ٹیشن چارجز لگانے کا فیصلہ اجراء کی منظوری دی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےایل ڈی اے ایونیوون میں لاہورکو بہترین ماحول دوست رہائشی شہربنانے کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کر دیا۔
وزیراعلیٰ نے 87کینال پر محیط سنٹرل پارک کا افتتاح کردیا وزیراعلیٰ ایل ڈی اے ایونیو ون سنٹرل پارک میں پودا بھی لگایا وزیراعلیٰ کو بریفگ دی گئی۔
ایل ڈی اے ایونیوون سوسائٹی میں ماحول کے تحفظ اورخوبصورتی کیلئے اختراعی اقدامات کیے گئے ہیں ایل ڈی اے ایونیوون کے سنٹرل پارک کو پائلٹ ماڈل پارک بنایاگیا ہے۔