تنخواہوں میں اضافہ،ادویات کی قلت،ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کااحتجاج

تنخواہوں میں اضافہ،ادویات کی قلت،ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کااحتجاج
کیپشن: Salary increase, shortage of medicines, protest of Young Doctors Association

ایک نیوز:ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں کے باہر سڑکوں پر نکل آئے ڈاکٹرز نے تنخواہوں میں اضافہ، ادویات کی قلت ختم کرنے کا مطالبہ پیش کر دیا۔ لاہور کی فیروزپور روڈ، جیل روڈ،مال روڈ اور کنال روڈ بند کر دیں۔
تفصیلات کےمطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب ہسپتالوں کے باہر سراپا احتجاج  رہی ۔احتجاج کے باعث ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئی، ٹریفک ون وے ہونے کے باعث ایمبولینس بھی ٹریفک میں پھنسی رہی ۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے مطابق ہسپتال میں ادویات کی کمی کو پورا کیا جائے۔ری ویمپنگ کے نام پر لوٹ مار ختم کی جائے اور ہسپتالوں کا اڈٹ کروایا جائےایڈہاک کو ریگولرائز کیا جائے اور کنٹرکٹ ری نیول پر بے جا پابندیوں کو فل فور ختم کیا جائے۔
ڈاکٹرز نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹروں کی دیہاڑی پر بھرتی کو بند کر کے مستقل بھرتی کی جائے، ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافہ اور سپریم کورٹ کے حکم پر ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس دیا جائے ، ڈاکٹروں کی بے جا ٹرانسفر  پوسٹنگ کو فی الفور بند کیا جائے ۔
ہاؤس آفیسرز کی تعیناتی 2003 کی پالیسی کے مطابق کی جائے، محکمہ صحت کی  ڈسپنسریوں کو ڈسپنسرز کے حوالے کرنا سرائیت کو بڑھانا ہے۔ڈسپنسریوں میں  ڈاکٹرز سیٹس کو فورا بحال کیا جائے۔ اور جن کو ملازمت سے فارغ کیا گیا ہے ان کو فورا بحال کیا جائے۔
احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی شدید تعطل کا شکار رہی۔ ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ کر دیا اور بے بنیاد ٹرانسفرز کیخلاف بھی نعرے لگائےبڑھتی ہوئی بے روزگاری کو مد نظر رکھتے ہوئے پوسٹ گریجویٹ ٹریننز کی تعداد کو بڑھایا جائے،۔ہسپتالوں میں ڈاکٹر کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے سیکیورٹی بل نافز کیا جائے۔