ایک نیوز: ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے ججوں کی دوہری شہریت کے معاملہ پرقومی اسمبلی میں بل پیش کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق جے یو آئی ف کےرکن اسمبلی نور عالم نے اعلیٰ عدالتوں کے ججوں کی دوہری شہریت ختم کرنے کے حوالےسے بل قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروا دیا۔
بل کےمتن میں کہاگیاکہ بل کے تحت آئین میں ترمیم کی جائے گی ،نور عالم نے آئین کے آرٹیکل 177،193 اور 208 میں ترامیم تجویز کی ہیں ،آرٹیکل 208 میں شق دو تجویز کی گئی ہے کوئی بھی کسی بھی ملک کی دوہری شہریت رکھتا ہو وہ کسی بھی عدالت کا آفیسر یا ملازم مقرر نہیں ہوسکے گا۔
بل کےمتن میں یہ بھی کہاگیاکہ ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ کے ججز کی وفادار ی ملک کے اندر ہونی چاہئیے، آئین کے آرٹیکل 5 کے تحت ججز کی حب الوطنی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔