ایک نیوز:دورہ ہالینڈکےویزاکےلئے قومی ہاکی ٹیم کے فنگر پرنٹس کل ہوں گے۔
تفصیلات کےمطابق پی ایچ ایف کی سست روی کے باوجود ہالینڈ سفارت خانہ ہاکی ٹیم کے جلد ویزوں کے لیے متحرک ہے۔
ذرائع کےمطابق بائیو میٹرکس کے بعد کل شام یا جمعرات کی صبح ٹیم کو ویزے جاری ہوسکتے ہیں، وقت کی کمی کی وجہ سے صرف ہالینڈ کا ویزا ہی ملنے کا امکان ہے، پولینڈ کے لیے الگ سے اپلائی کرنا ہوگا۔
ذرائع کےمطابق فیڈریشن آفس میں خط وکتابت کرنے کےماہر کے انتقال کے بعد یہ نشست ابھی تک خالی ہے ، ہاکی فیڈریشن حکام نے خود ایک ماہ سے آفس کا رخ نہیں کیا۔ اسلام آباد میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں ۔
ذرائع کےمطابق قومی ہاکی ٹیم کی روانگی میں تاخیر کے بعد پاکستان اور ہالینڈ کا بائیس مئی کو شیڈول میچ ختم ، ہاکی ٹیم مختلف ڈچ کلبز ٹیموں کے ساتھ میچ کھیل کر نیشز کپ کی تیاری کرے گی۔