ایک نیوز:انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں ،عمر ایوب ،فواد چوہدری سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ،پراسکیوشن نے ملزمان کا ریکارڈ عدالت پیش نہ کیا عدالت کا پراسکیوشن پر ریکارڈ پیش نہ کرنے پر اظہار ناراضگی ، عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان سے تفتیش کرکے رپورٹ عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیاعدالت نے عبوری ضمانتوں میں 29 جون تک توسیع کردی۔
تفصیلات کےمطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی ملزمان کے خلاف جناح ہاؤس ،عسکری ٹاور سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور جج ارشد جاوید نے سماعت کے دوران کہا کہ پراسکیوشن ملزمان کو شامل تفتیش کرنے کا کوئی طریقہ کار طے کریں شامل تفتیش کرنے کا طریقہ کار ملزمان کو آج شام تک بتایا جائے ۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں تحریک انصاف کے موجودہ اور سابق رہنماؤں کی ملاقات بھی ہوئی،قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف عمرایوب فواد چوہدری کو کمرہ عدالت میں گلے ملےاسد عمر کمرہ عدالت میں آئے تو عمر ایوب نے مصافحہ کیا۔