ایک نیوز:سیو غزہ مارچ حادثہ کے معاملے پر اہم پیش رفت، مظاہرین کو کچلنے والے ملزم کی شناخت ہو گئی کار ڈرائیور کا تعلق ایک سرکاری ادارے سے نکلا،گاڑی نے سیو غزہ مارچ کے دو مظاہرین کو کچل ڈالا تھا۔
تفصیلات کےمطابق سیو غزہ مارچ حادثہ کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دو مظاہرین کو کچلنے والے ملزم کی شناخت ہو گئی ملزم کا تعلق ایک سرکاری ادارے سے ہے،پولیس نے ملزم کو متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا،ملزم کے خلاف مزید کارروائی اب متعلقہ ادارہ کرے گا ملزم کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مظاہرین کے مطابق رات تقریباً پونے 3 بجے ایک بلیک کرولا گاڑی جناح ایونیو سے نمودار ہوئی ، گاڑی کی رفتار 130 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی،گاڑی بجائے اسپیڈ کم کرنے کے مظاہرین پر چڑھ دوڑی، مظاہرین کو کچلنے کے بعد ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے پارلیمنٹ گیٹ کی طرف بھگا دی۔