نگران دورحکومت میں گندم درآمدمیں غفلت برتنےپر4افسرمعطل 

May 21, 2024 | 15:24 PM

ایک نیوز:نگران دورحکومت میں گندم درآمدمیں غفلت برتنےپر4افسروں کومعطل کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق نگران دور حکومت میں گندم درآمد کرنے کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف کا بڑا فیصلہ،ذمہ داروں کا تعین کرلیا گیا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کے 4 افسروں کو معطل کرنے کی منظوری دےد ی گئی سابق وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی محمد آصف کے خلاف باضابطہ کارروائی کی منظوری دے دی۔
 سابق ڈی جی پلانٹ پروٹیکشن اے ڈی عابد اور فوڈ سیکورٹی کمشنر ون ڈاکٹر وسیم، ڈائریکٹر سہیل کو بھی معطل کرنے کی منظوری دے دی گئی ذمہ دار افسروں پر ناقص منصوبہ بندی اور غفلت برتنے کا چارج لگایا گیا۔

مزیدخبریں