غیرقانونی بھرتیوں کاکیس،پرویز الٰہی کوعدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

May 21, 2024 | 15:14 PM

ایک نیوز:پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کےکیس میں سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو لاہور ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔لاہور ہائیکورٹ نے چودھری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منظور کرلی جبکہ آئی جی پنجاب کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کے خلاف بیس مقدمات درج رپورٹ جمع کرادی گئی ۔
اینٹی کرپشن کورٹ لاہور نےچودھری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔

جسٹس سلطان تنویر احمد نے چودھری پرویز الٰہی کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا،چودھری پرویز الٰہی نے بعد از گرفتاری ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کیا ، پرویز الٰہی کو اس کیس میں 25 اکتوبر 2023 کو گرفتار کیاگیا تھا۔
چودھری پرویز الٰہی کو ضلع اٹک کے ایک کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔پرویز الٰہی کو گوجرانوالہ کے ایک کیس میں نامزد کیا گیا ۔جسٹس امجد رفیق نے آئی جی پنجاب کو کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزیدخبریں