صارفین کیلئےاچھی خبر،سونےکی قیمت میں بڑی کمی 

May 21, 2024 | 15:06 PM

ایک نیوز:صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی کمی ہونےسے سونا 2 لاکھ 48 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا،10 گرام سونے کی قیمت میں 1630 روپے کی کمی ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 13 ہزار 48 روپے کا ہوگیا۔ 

 عالمی مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر کی کمی سے 2418 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 850 روپے پر مستحکم رہی۔    

مزیدخبریں