مرحوم صدر ابراہیم رئیسی شفیق اور مخلص شخصیت کے مالک تھے،وزیراعظم 

May 21, 2024 | 14:58 PM

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی شفیق اور مخلص شخصیت کے مالک تھے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف کاکابینہ کےاجلاس سےاظہارخیال کرتےہوئےکہناتھاکہ ایرانی صدر اوران کے رفقا کے انتقال پر پاکستانی قوم ایرانی عوام کے غم میں شریک ہے، ایران کے مرحوم صدر گزشتہ ماہ پاکستان کے دورہ پر آئے تھے،ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا دورہ پاکستان انتہائی شاندار اور تاریخی تھا۔

شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ ایرانی صدر نے پاکستان سے دوستی اور بھائی چارے کے عزم کا اظہار کیا، مرحوم ایرانی صدر نے پاکستان سے تجارت وسرمایہ کاری سے متعلق سیر حاصل گفتگو کی تھی،ایرانی صدر سے ون آن ون ملاقات میں برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق ہوا تھا،ایرانی صدر کے دورے پر دوطرفہ تجارتی حجم10ارب روپے تک لے جانے پر اتفاق کیا گیا، مرحوم صدر ابراہیم رئیسی شفیق اور مخلص شخصیت کے مالک تھے۔

مزیدخبریں