ایرانی قوم جاں نثار اور مخلص شخصیت سے محروم ہو گئی، آیت اللہ خامنہ ای 

May 21, 2024 | 13:24 PM

ایک نیوز:ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نےکہاہےکہ ایرانی قوم جاں نثار اور مخلص شخصیت سے محروم ہو گئی۔
تفصیلات کےمطابق ایرانی صدر،وزیرخارجہ اوردیگررفقاکےہیلی کاپٹرحادثےمیں جاں بحق ہونےپرایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کااپنےجذبات کااظہارکرتےہوئےکہناتھاکہ سید ابراہیم رئیسی مجاہد،عالم اور عوامی صدر تھے،ایرانی قوم جاں نثار اور مخلص شخصیت سے محروم ہو گئی،ابراہیم رئیسی کے لیے عوام کی خدمت ہر چیز سے بالاتر تھی۔

 آیت اللہ خامنہ ای کامزیدکہناتھاکہ آل ہاشم نماز جمعہ کے محبوب اور قابل احترام پیش امام تھے، مالک رحمتی مشرقی آذربائیجان کے انقلابی گورنر تھے،ابراہیم رئیسی کی قابل احترام والدہ کو دلی تعزیت پیش کرتا ہوں،ابراہیم رئیسی کی نیک اہلیہ کو دلی تعزیت پیش کرتا ہوں،ابراہیم رئیسی کیساتھ موجود ہر شخص کے اہلخانہ سے تعزیت کرتا ہوں۔

مزیدخبریں