ایک نیوز:وزیراعظم محمدشہبازشریف نےفیض آباددھرناکمیشن رپورٹ پرعدم اطمینان کااظہارکیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم محمدشہبازشریف کےزیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا،وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی منظرعام پرآگئی۔
ذرائع کےمطابق وفاقی کابینہ کےاجلاس میں فیض آباددھرناکمیشن رپورٹ پیش کی گئی۔ اٹارنی جنرل اور وزیر قانون نے رپورٹ کے اہم نکات بتائے رپورٹ سپریم کورٹ میں بھی جمع ہو چکی ہے،چیف جسٹس نے بھی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیا تھا رپورٹ میں واقعی خامیاں ہیں، رپورٹ ٹی او آرز کے مطابق نہیں۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم محمدشہبازشریف نے فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ پر دوبارہ غور پر زور دیا۔
وزیراعظم نےکہاکہ فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ کے معاملے پر کابینہ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، کابینہ کی خصوصی کمیٹی رپورٹ بارے اپنی سفارشات وزیراعظم کو دے گی۔