وزیراعظم شہبازشریف نےگندم کےحوالےسےاہم اجلاس طلب کرلیا

May 21, 2024 | 12:55 PM

ایک نیوز:وزیراعظم محمدشہبازشریف نےگندم کےحوالے سےاہم اجلاس آج طلب کرلیا۔
ذرائع کےمطابق اجلاس میں وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر فوڈ سیکیورٹی کے اعلیٰ افسران اور پاسکو کے حکام شریک ہوں گے ،وزیراعظم شہباز شریف کو گندم کی خریداری کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی ۔


وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گندم خریداری کیلئے دئیے جانے والے ہدف پر بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کےمطابق کسانوں کے مسائل کے حوالے سے بھی تفصیلی غور کیا جائے گا، اب تک کسانوں کو کیا ریلیف دیا گیا اس کے حوالے سے بھی غور ہوگا۔ پاسکو گندم خریداری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دے گا ۔صوبوں اور وفاق کے پا س گندم کے سٹاکس کا جائزہ لیا جائے گا۔    

مزیدخبریں