ایک نیوز:حکومت نے بجلی مزید3روپے49پیسےفی یونٹ مہنگی کرنےکی تیاریاں کرلیں۔ صارفین پر34ارب کااضافی بوجھ پڑےگا۔
تفصیلات کےمطابق پہلے سے مہنگی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہوگیا۔ بجلی صارفین پر اربوں کا اضافی بوجھ ڈالنے کی پھر سے تیاری کرلی گئی۔
ایک ماہ کیلئے بجلی3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہوگیا،ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیپرا میں دائر کردی گئی۔سی پی پی اے نے ماہ اپریل کے ایف سی اے کی مد میں درخواست دائر کی ۔نیپرا سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی کی درخواست پر 30 مئی کو سماعت کرے گا ۔من و عن منظوری سے صارفین پر 34 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔
درخواست میں موقف اپنایاگیاکہ اپریل میں فرنس آئل اور ڈیزل سے بجلی پیدا نہیں کی گئی ، ایک ماہ میں ہائیڈل سے بجلی کی پیداوار 22.96 فیصد رہی،اپریل میں مقامی کوئلے سے 10.19 فیصد بجلی پیدا کی گئی،مقامی گیس سے 11.28 درآمدی ایل این جی سے24.97 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ اپریل میں جوہری ایندھن سے 23.64 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔