چند تدابیر لیپ ٹاپ کی بیٹری کی کارکردگی بہتر بنا سکتی ہیں

چند تدابیر لیپ ٹاپ کی بیٹری کی کارکردگی بہتر بنا سکتی ہیں
کیپشن: A few measures can improve laptop battery performance

ایک نیوز:برطانوی ماہرین اور ایک فرم کے مالک نے لیپ ٹاپ کی کارکردگی بڑھانے کے لیے مفید مشورے پیش کیے ہیں جو اس قیمتی مشین کو جلد خراب ہونے سے بچا سکتے ہیں۔
 لندن میں لیپ ٹاپ ٹھیک کرنے والی ایک بڑی فرم ’بیک مارکیٹ‘ کے مالک بھی ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ لیپ ٹاپ کی بیٹری اگر تیزی سے کم ہو رہی ہے تو اس کی سیٹنگ سے کچھ فائدہ ہوسکتا ہے۔

 اول تو پاکستان جیسے ممالک میں نمبر دو، تین اور چار تک کی مصنوعات کی فضا میں لیپ ٹاپ کی اصل بیٹری مشکل سے ہی ملتی ہے۔ اس لیے ہم کیون کے مشورہ مان سکتے ہیں جس میں وہ بیٹری سیٹنگ بدلنے پرزور دیتے ہیں۔

 بیٹری کو مسلسل چارج کرنے کی صورت میں یا تار سے بجلی دینے کی صورت میں بیٹری کمزور ہوتی ہے لہٰذا اس سے اجتناب کیا جائے۔

کیون کا دوسرا مشورہ ہے کہ مہینے میں ایک مرتبہ لیپ ٹاپ استعمال کرتے ہوئے بیٹری کو 20 فیصد تک کم ہونے دیا جائے۔ چارجنگ کم ہونے کے خوف سے مسلسل تار جوڑے رکھنا کوئی معقول طریقہ نہیں۔ اسی لیے وہ لیپ ٹاپ کی بیٹری کو 20 تا 80 فیصد تک جارچ پر رکھ کر تار نکال کر مزید چارجنگ نہ کی جائے۔