ایک نیوز :تحریک انصاف کی سینیئر رہنما اور سابق وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے اپنی ماں کی گرفتاری پر عمران خان کے رویے کی شدید الفاظ میں تنقید کی ہے۔
پی ٹی آئی کی سابق وفاقی وزیر کی بیٹی ایمان مزاری نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اپنے کارکنان اور رہنماؤں کی گرفتاری پر عدم دلچسپی اور بے فکری پر حیرت کا اظہار کیا۔
ایمان مزاری نے کہا کہ میری والدہ شیریں مزاری نے تحریک انصاف کے لیے بڑی جدوجہد کی اور اپنا وقت دیا لیکن جب وہ گرفتار ہوئیں تو قیادت نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔
ایمان مزاری نے شکوہ کیا کہ والدہ کی گرفتاری کے پانچ یا چھ دن بعد عمران خان نے گرفتاری کے خلاف میری والدہ کے حق میں بیان دیا۔ اس وقت عمران خان کو صرف اپنی اور اپنی اہلیہ کی پڑی ہوئی ہے۔