پاکستان اور روس کا ’بحری سروس‘ شروع کرنے کا معاہدہ طے

May 21, 2023 | 22:34 PM

ایک نیوز:  کراچی: پاکستان اور روس کے درمیان رواں ماہ کے اختتام تک براہ راست شپنگ سروس کے آغاز سے روسی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی فوری رسائی ممکن ہوجائے گی۔

اس ضمن پاک شاہین پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او عبداللہ قیصر نے ایکسپریس کو بتایا کہ پاک شاہین لمیٹڈ اور رشین ایکسپریس لائنر سروس “نیکو لائن” کے درمیان طے شدہ معاہدے کے تحت روس سے پہلا ایم وی کرسٹل ایس ٹی پیٹربرگ نامی بحری جہاز 25مئی کراچی کی بندرگاہ پر لنگرانداز ہوگا۔

 انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور روس کے درمیان براہ راست شپنگ سروس کے آغاز سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت بڑھانے کے دستیاب مواقع سے استفادہ ممکن ہوسکے گا اور پاکستانی مصنوعات کی صنعتوں کو فائدہ پہنچنے کے امکانات ہیں، موجودہ معاشی حالات میں پاکستانی مصنوعات کے وہ برآمد کنندگان جو روس کے لیے اپنی مصنوعات ٹرانس شپمنٹ کے ذریعے بھیج رہے تھے انہیں اس براہ راست شپنگ سروس سے فائدہ پہنچے گا اور انکی برآمدات بڑھ سکیں گی۔

مزیدخبریں