سوا11 لاکھ پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کو نوٹس نہ بھیجنےکاانکشاف

 سوا11 لاکھ پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کو نوٹس نہ بھیجنےکاانکشاف
کیپشن: Disclosure of not sending notices to 11 lakh property tax defaulters

ایک نیوز:  پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس کے11 لاکھ27 ہزار نادہندگان کو محکمہ ایکسائز کے عملے کی مبینہ ملی بھگت اور غفلت کے سبب ٹیکس ادائیگی کے نوٹس ارسال نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ 
ڈائریکٹرجنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے اسپیشل آڈٹ اورانکوائریز میں ایکسائز عملے کی نا اہلی کا سراغ  لگایا ہے، محکمہ ایکسائز کے عملے کی مبینہ ملی بھگت اور غفلت کے سبب نادہندگان کو ٹیکس ادائیگی کے نوٹس ارسال نہیں کیے جا رہے تھے۔

ڈی جی ایکسائز کے  نوٹس لینے کے بعد گزشتہ15 دنوں میں 2 لاکھ سے زائد نادہندگان کو نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ نوٹسز کی ترسیل کو روزانہ مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

 علاوہ ازیں ڈی جی ایکسائز نےپراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے غیر معمولی استثنیٰ(ایگزیمشن ) دیے جانے کا بھی نوٹس لیتے ہوئے صوبے بھر میں مختلف ایکسائز ریجنز میں 16 فیصد سے  لے کر24 فیصد تک پراپرٹی ٹیکس استثنیٰ دینے کی جانچ پڑتال شروع کروا دی ہے۔