کچھ افراد کے ہاتھوں کی رگیں  ابھری ہوئی کیوں ہوتی ہیں؟

کچھ افراد کے ہاتھوں کی رگیں  ابھری ہوئی کیوں ہوتی ہیں؟
کیپشن: Why do some people have bulging veins on their hands?

ایک نیوز :کچھ افراد کو پروا نہیں ہوتی کہ ان کے ہاتھوں کی رگیں بہت زیادہ نمایاں ہیں جبکہ دیگر پھولی ہوئی رگوں کو دیکھ کر خوفزدہ ہوجاتے ہیں کیونکہ یہ انہیں بڑھاپے کی نشانی محسوس ہوتی ہے۔

ہاتھوں کی رگوں کا بہت زیادہ نمایاں ہونا علم الامراض سے متعلق نہیں، درحقیقت ہر فرد کے ہاتھوں کی رگیں کسی حد تک پھولی ہوئی ہوتی ہیں۔

آسان الفاظ میں یہ ایک عام چیز ہے مگر کچھ افراد کو اس کا نظارہ پسند نہیں ہوتا۔ یہ کوئی طبی مسئلہ نہیں مگر کچھ افراد کو لگتا ہے کہ اس سے ان کے ہاتھ بدصورت ہوگئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ تاثر درمیانی عمر کی خواتین میں زیادہ عام ہوتا ہے کیونکہ انہیں عمر بڑھنے کا زیادہ احساس ہوتا ہے۔کچھ مردوں کو بھی لگتا ہے کہ ہاتھوں کی رگوں کا پھولنا عمر میں اضافے کی نشانی ہے۔

 ماہرین طب کے مطابق خواتین کے مقابلے میں مردوں کے ہاتھوں کی رگیں زیادہ نمایاں ہوتی ہیں مگر بیشتر کو اس کی پروا نہیں ہوتی۔

ت