پی ٹی آئی اور جے یو آئی (شیرانی) کا سیاسی اشتراک عمل کو وسعت دینےپراتفاق

پی ٹی آئی اور جے یو آئی (شیرانی) کا سیاسی اشتراک عمل کو وسعت دینےپراتفاق
کیپشن: PTI and JUI (Shirani) agreed to expand the political cooperation process

پی  این این: پاکستان تحریک انصاف انصاف جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مابین سیاسی اشتراکِ عمل کو مزید وسعت و تحرُّک دینے پر بھی مکمل اتفاق ہوگیا۔

ایک نیوز :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے مولانا خان محمد شیرانی کی سربراہی میں ملاقات کی۔

ملاقات میں وفد نےغ ملکی سیاسی صورتحال، آئین و عدلیہ کیخلاف حکومتی یلغار اور جمہوریت و جمہوری اقدار کے قتلِ عام پر گہری تشویش کا اظہار  کیا۔ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف اور اتحادیوں کیخلاف جبر و فسطائیت کے جاری بدترین سلسلے کی شدید مذمت  کی ۔

وفد کے شرکا نے چیئرمین تحریک انصاف کے ہائیکورٹ کے احاطے سے رینجرز کے ذریعے اغواء کی بھی شدید مذمت  کی۔

شرکا نے 9 مئی کو ملک بھر میں پرامن احتجاج کو پرتشدد بنانے اور جلاؤ گھیراؤ کے ساتھ نہتّے پاکستانیوں کو گولیوں کا نشانہ بنانے،پرامن مظاہرین کی صفوں میں داخل کئے گئے انتشار پسندوں کے ہاتھوں سرکاری املاک میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی بھی شدید مذمت  کی۔

جے یو آئی (شیرانی) کے وفد نے 9 مئی کے کو جلاؤ گھیراؤ سے املاک کو نقصان پہنچانے، 25 نہتے پاکستانیوں کو شہید 700 سے زائد کو زخمی کرنے والوں کو کٹہرے میں لانے کیلئے جامع تحقیقات کی ضرورت پر زور ،تحریک انصاف کیخلاف ملک بھر میں جاری غیرقانونی کریک ڈاؤن کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ  کیا۔

وفد کے شرکا نے تحریک انصاف کی قیادت، کارکنان خصوصاً خواتین کارکنان کو فوری طور پر رہا کرنے پر بھی زور  دیا۔بغیر تحقیق و قانونی جواز سیاسی کارکنوں اور شہریوں کے گھروں میں چھاپوں، توڑ پھوڑ اور خواتین اور بچوں کو ہراساں کئے جانے پر شدید ناگواری اور نفرت کا اظہار  کیا۔