نیوزی لینڈ نےپاکستان کو وائٹ بال سیریز کھیلنے کی پیشکش کر دی

May 21, 2023 | 15:40 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:  کرکٹ نیوزی لینڈ نے پاکستانی ٹیم کو وائٹ بال سیریز کھیلنے کی پیشکش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سیریز کیلئے دونوں ممالک کے بورڈز حکام میں بات چیت جاری ہے، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے اعلیٰ حکام بات چیت کر رہے ہیں۔ 

کیوی حکام نے دورہ آسٹریلیا کے اختتام پر ٹیم پاکستان کو سیریز کھیلنے کی پیش کش کی ہے۔ پاک آسٹریلیا تیسرا ٹیسٹ 7 جنوری کو سڈنی میں ختم ہو گا۔ نیوزی لینڈ کے پاس ساوتھ افریقہ کی میزبانی سے قبل ایک ونڈو موجود ہے.

مزیدخبریں