ایک نیوز: سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نےچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے مستقبل سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ دیکھیں گے پی ٹی آئی کے دیگر رہنما عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رہنما کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے پیچھے جو ہاتھ تھا اب وہ ہٹ گیا ہے، سب کو پتہ چل گیا ہے کہ یہ بیرونی سازش تھی۔ پی ٹی آئی کے کارکنان بہکاوے میں آ گئے اور سازش کا شکار بن گئے۔ 9 مئی کو جو واقعات ہوئے سوچیں تو خوف آتا ہے، جناح ہاؤس سمیت تنصیبات کو جلایا گیا ، ہزاروں موٹر سائیکلیں نذرآتش کر دی گئیں۔
کامران ٹیسوری نےشہریوں کو روز گار کی فراہمی سے متعلق کہا کہ بطور گورنر جو ہو سکا وہ کروں گا، لوگوں کو روزگار فراہم کرنا آسان نہیں۔ لوگ بڑی مشکل سے گھر چلانے کیلئے نوکری تلاش کرتے ہیں۔