ایک نیوز: وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے مطالبہ کیا ہے کہ 9 مئی کو کور کمانڈر ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ کرنیوالوں کو سرعام اور قرار واقعی سزائیں دی جائیں۔
تفصیلات کے مطابق حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ آج علماء و مشائخ کور کمانڈر ہاؤس آئے ہیں، 9 مئی کا دن سیاہ ترین دن تھا۔ سیاسی کارکنان مساجد نہیں جلاتے۔ یہ واقعات کرنیوالے سیاسی کارکن نہیں دہشت گرد ہیں۔ ان بلوائیوں کو روکنا مشکل کام نہیں تھا۔
انہوں نےکہا کہ جی ایچ کیو پر حملے اور کرنل شیر خان کا مجسمہ جلانے سمیت تمام واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔