عدلیہ جیتے گی بیشک کمیشن چیف جسٹس کےمشورےکےبغیرکیوں نہ بنالیں،شیخ رشید

عدلیہ جیتے گی بیشک کمیشن چیف جسٹس کےمشورےکےبغیرکیوں نہ بنالیں،شیخ رشید
کیپشن: عدلیہ جیتے گی بیشک کمیشن چیف جسٹس کےمشورےکےبغیرکیوں نہ بنالیں،شیخ رشید

ایک نیوز: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ اللہ کو معلوم ہے کہ مائنس کون ہونے جارہا ہے اور پلس کون ہوگا لیکن اب یہ ہو کر رہے گا،فیصلہ اسی ہفتے میں ہوجائے یااگلا ہفتہ لے لے جون میں چت یاپٹ ہوکررہے گا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں لکھا ہے کہ جوپارٹیاں بدل رہےہیں عوام میں اُنکی حیثیت دُولہن اک رات کی سےزیاده نہیں،دو تین مہینےسسرال جیل کاٹنےسےقیامت نہیں آجاتی لیکن بکنےکادھبہ کبھی نہیں مٹتا،نسلی اوراصلی مشکل وقت میں ساتھ نہیں چھوڑتےاورچٹان کیطرح ڈٹےرہتےہیں،معاشی حالات خوفناک ہوگئے،اسمبلی میں جانےاورنہ جانےسےفرق نہیں پڑتا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ساری قوم جناح ہاؤس اور GHQ پر حملے کی نہ صرف مذمت کرتی ہے بلکہ اس پر رنجیدہ ہے لیکن بے جا بے گناہ لوگوں کی گرفتاریوں سے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا، موجودہ حکومت لوگوں کی نظر میں قابل نفرت ہو چکی ہے جو بھی ان کا ساتھ دے گا ڈوب جائے گا شجر اور حجر بھی ان کا رونا رورہے ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ  اللہ کو معلوم ہے کہ مائنس کون ہونے جارہا ہے اور پلس کون ہوگا لیکن اب یہ ہو کر رہے گا،فیصلہ اسی ہفتےمیں ہوجائے یااگلا ہفتہ لے لےجون میں چت یاپٹ ہوکررہےگا۔عدلیہ جیتے گی بیشک آڈیو لیک تحقیقات کمیشن چیف جسٹس کےمشورے کے بغیر کیوں نہ بنالیں آئینی قانونی فیصلہ چیف جسٹس کیطرف سےآکر رہےگا۔