ایک نیوز: اسپین کے دارالحکومت میڈریڈ میں ایف 18 جیٹ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیٹ طیارہ ایک فلائنگ نمائش کے لیے تربیتی پرواز پر تھا جو زمین سے ٹکراتے ہی آگ کے شعلوں میں تبدیل ہو گیا۔
رپورٹس کے مطابق امریکی ساختہ ایف 18 ہورنیٹ لڑاکا طیارے نے بلندی پر جا کر اچانک کنٹرول کھو دیا اور اس کا رخ نیچے زمین پر ہونے کے بعد دوبارہ اوپر کی جانب نہ ہو سکا۔
اسپین کی وزارتِ دفاع نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا ہے جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔