نئی فوجی عدالت قائم نہیں کی جائے گی،پہلے سےموجود ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

نئی فوجی عدالت قائم نہیں کی جائے گی،پہلے سےموجود ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف
کیپشن: تنصیبات پرحملہ کرنیوالوں کو قانون کےمطابق ہینڈل کیاجائےگا:خواجہ آصف

ایک نیوز:وزیر  دفاع خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ  9 مئی کے کیسز کے لیے نئی فوجی عدالتیں نہیں بنائی جا رہیں ، پہلے سے قانون اور عدالتیں موجود ہیں انہیں میں مقدمات چلائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت اداروں کو ٹارگٹ کررہی ہے عمران خان دوسرے ممالک کوبھی شامل کر رہےہیں پاک فوج کی قربانیاں ہماری تاریخ کا تابناک حصہ ہیں پاکستانی قوم پاک افواج سےمحبت کرتی ہے۔پاک فوج کے جوان ملک کیلئے جانوں کی قربانی دے رہےہیں ہمیں اس وقت یک جہتی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے کچھ لوگ تفرقہ پھیلا کرذاتی مفاد حاصل کرنا چاہتے ہیں 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ پاکستان کے وجود پرحملہ تھا ہمارے نظریاتی اساس پر حملہ کیا گیا تھا۔

 وزیردفاع خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ  تنصیبات پرحملہ کرنے والوں کوقانون کے مطابق ہینڈل کیا جائے گا ہم کسی کے بھی بنیادی حقوق نہیں چھین رہے قانون کا استعمال سیاسی مقاصد کیلئے نہیں ہوگا۔

وزیردفاع نے کہا کہ ایک شخص نےصرف اقتدارکیلئےاساس پرحملہ کیا ایئربیس پر حملہ دشمن کرتا ہے کوئی محب وطن قومی اثاثوں پرحملہ نہیں کرسکتا ہم نے کبھی اداروں کےساتھ رشتوں پرسوالیہ نشان نہیں بنایا۔اداروں سے اظہار یکجہتی کرکے رشتے کومزید مضبوط کرنا ہے تنصیبات پرحملہ کرنے والوں کوقانون کے مطابق ہینڈل کیا جائے گا ہم کسی کے بھی بنیادی حقوق نہیں چھین رہے۔مزید کہا کہ قانون کےمطابق بنیادی حقوق کی حفاظت کی جارہی ہے حملہ میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جارہے ہیں قانون کااستعمال سیاسی مقاصد کیلئے نہیں ہوگا۔