سمندر پار پاکستانیوں کیجانب سے افواجِ پاکستان سےیکجہتی اور محبت کااظہار

سمندر پار پاکستانیوں کیجانب سے افواجِ پاکستان سےیکجہتی اور محبت کااظہار
کیپشن: سمندر پار پاکستانیوں کیجانب سے افواجِ پاکستان سےیکجہتی اور محبت کااظہار

ایک نیوز:  سمندر پار پاکستانیوں نے مسلح افواج سے یکجہتی اور محبت کا اظہار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے افواجِ پاکستان سے یکجہتی اور محبت کا اظہار کیا گیا ہے اور 9 مئی کے واقعات میں شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی مذمت کی گئی۔انگلینڈ، ترکی، بیلجیئم، جرمنی سمیت یورپ کے کئی ممالک میں ریلیاں نکالی گئیں، جنوبی افریقہ میں بھی پاکستان آرمی کے حق میں ریلی نکالی گئی۔

ریلیوں میں گفتگو کرتے ہوئے سمندر پار پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی ہے تو ہم ہیں، ہمیں مل کر پاکستان کی بقاء اور سلامتی کی خاطر کام کرنا چاہیے۔شرکاء نے کہا کہ پاکستان کی بات ہوگی تو ہم پاکستان آرمی کے ساتھ ملک کی بقاء کی خاطر کھڑے ہوں گے۔