مانچسٹر سٹی مسلسل تیسری مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ میں فاتح

May 21, 2023 | 09:18 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: مانچسٹر سٹی نے بغیر میچ کھیلے مسلسل تیسری مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ناٹنگھم فوریسٹ سے آرسنل کی شکست کے بعد مانچسٹر کی سبقت کنفرم ہوگئی ہے، پریمیر لیگ میں آرسنل کو ناٹنگھم فورسٹ نے ایک گول سے شکست دی۔

 
آرسنل کو لیگ میں برقرار رہنے کے لیے کم از کم ایک پوائنٹ کی ضرورت تھی، لیکن انہیں ناٹنگھم فورسٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مانچسٹر سٹی کو اس وقت آرسنل پر چار پوائنٹس کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے، مانچسٹر سٹی کے اس وقت 85 پوائنٹس ہیں اور انہیں مزید 3 میچز کھیلنے ہیں جبکہ آرسنل کے 81  پوائنٹس ہیں اور ان کا ایک میچ باقی رہتا ہے۔

مانچسٹر سٹی کی ٹیم اتوار کو چلسی کیخلاف میچ کے بعد پریمیئر لیگ ٹرافی اٹھائے گی۔

مزیدخبریں