حادثات کےباعث بھارت نےمگ21طیاروں کوگراؤنڈکردیا

حادثات کےباعث انڈیا نےمگ21طیاروں کوگراؤنڈکردیا
کیپشن: Due to accidents, India grounded MiG-21 aircraft

ایک نیوز:حادثات کےباعث انڈین ایئرفورس نے روسی ساختہ مِگ21 لڑاکا طیاروں کے پورے فِلیٹ کو پروازوں سے روک دیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی فضائیہ نے تمام مگ21لڑاکاطیارےگراونڈ کردیئے ،طیاروں کوراجستھان میں حادثےکےبعدگراونڈکیاگیا ،8مئی کوراجستھان میں مگ 21لڑاکاطیارہ گرکرتباہ ہواتھا، راجستھان میں تباہ ہونےوالالڑاکاطیارہ معمول کی تربیتی پروازپرتھا۔
 بھارتی دفاعی عہدیدارکاکہناتھاکہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات میں تاحال پیشرفت نہ ہوسکی ،حادثےکی وجوہات سامنےآنے تک طیارے گراونڈ کردئیے ۔