ٹانک:سیکورٹی فورسزکاآپریشن،3دہشتگرہلاک،2جوان وطن پرقربان

May 21, 2023 | 01:21 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سیکورٹی فورسزکاٹانک میں خفیہ اطلاعات پرآپریشن ،فائرنگ کےتبادلے میں 3دہشتگردہلاک ،جبکہ2جوان وطن پرقربان ہوگئے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کےمطابق سیکورٹی فورسزنےٹانک کےعلاقےمیں خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا،سیکورٹی فورسزاوردہشتگردوں کےدرمیان شدید فائرنگ کاتبادلہ ہوا،فائرنگ کےنتیجے میں 3دہشتگردہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کےمطابق فائرنگ کےتبادلےمیں 2جوانوں نےجام شہادت نوش کیا،شہیدہونےوالوں میں نائیک محمدعتیق اورنائیک رجب علی شامل ہے،دہشتگردوں کےخاتمےکیلئے علاقےمیں سرچ آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کےمطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے،سیکورٹی فورسزدہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنےکیلئے پرعزم ہے،بہادرسپاہیوں کی قربانیاں ہمارےعزم کومزیدمضبوط کرتی ہیں۔

مزیدخبریں