پی آئی اے کاایک اورمیزبان کینیڈامیں مبینہ طورپرلاپتہ

پی آئی اے کاایک اورمیزبان کینیڈامیں مبینہ طورپرلاپتہ
کیپشن: پی آئی اے کاایک اورمیزبان کینیڈامیں مبینہ طورپرلاپتہ

ایک نیوز :قومی ایئرلائنز کاایک اورفضائی میزبان کینیڈامیں مبینہ طورپرلاپتہ ہو گیا ۔ لاہورسےٹورنٹوکی پروازپرتعینات منتظرمہدی نامی فلائٹ اسٹیورڈجمعرات کوٹورنٹوپہنچاتھا ۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کاایک اورفضائی میزبان کینیڈامیں مبینہ طورپرلاپتہ ہوگیا، منتظرمہدی نامی فلائٹ اسٹیورڈلاہورسےٹورنٹوکی پروازپرتعینات تھا ،اورجمعرات کوٹورنٹو پہنچاتھا۔لاپتہ فضائی میزبان نےجمعہ کوٹورنٹوسےلاہورکی پروازنمبر798پرفرائض انجام دینےتھے، پروازکیلئےمذکورہ فضائی میزبان نےہوٹل میں دیگرعملے کیساتھ رپورٹ نہیں کی ۔
خیال رہے کہ منتظرمہدی سےقبل بھی4خاتون اورمرد فضائی میزبان مبینہ طورپرسلپ ہوچکےہیں جبکہ انہوں نےوطن واپسی پرکارروائی کیلئےایف آئی اےکوکوائف بھی فراہم نہیں کئےگئے۔