5 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں سکول نہیں کھلیں گے: وزیر تعلیم پنجاب

May 21, 2021 | 17:46 PM

admin
لاہور": وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ 5 فیصد سے زیادہ شرح والے شہروں میں سکول نہیں کھلیں گے۔ سکول کھولنے یا مزید بند رکھنے کے حوالے سے مشاورت جاری ہے حتمی فیصلہ آج کر لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں کورونا کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہونے کے باعث سکول نہیں کھلیں گے۔ مراد راس نے اپنے بیان میں کہا کہ جن اضلاع میں کورونا کی شرح 5 فیصد سے کم ہیں وہیں سکول کھولے جائیں گے۔ کوشش کر رہے ہیں کہ سکول کھولنے کے حوالے سے 5 فیصد کی شرح کو بڑھا دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں سکول کھولنے یا مزید بند رکھنے کا حتمی فیصلہ آج کرلیا جائے گا۔

خیال رہے کہ صوبائی وزیر تعلیم مرادراس نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ 24گھنٹوں میں سکول کھولنے کا یا نہ کھولنے کا حتمی فیصلہ کرلیا جائےگا،عوام کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
مزیدخبریں