پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ یہ اجتماعی اقدام کی طاقت ہے اور یہ ہر شخص اور قوم کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ جنگ بندی فلسطین میں امن کی جانب پہلا قدم ہو۔
Pakistan welcomes the announcement of a ceasefire.
This is the power of collective, unified action; this is the effort of every person and every nation, together for a just cause. May this ceasefire be the 1st step towards peace in Palestine.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) May 20, 2021
جمعرات کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے اسمبلی پر زور دیا تھا کہ اس کو فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سلامتی کونسل بین الاقوامی امن کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔
انہوں نے غزہ اور دیگر علاقوں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری امداد بھیجے جانے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔انہوں نے انسانی حقوق کونسل، عالمی عدالت انصاف اور انصاف کے دیگر اداروں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ اسرائیلی مظالم کا احتساب کریں۔‘
واضح رہے کہ فلسطینی وزارت صحت کےمطابق اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ میں اب تک 232 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 65 بچے بھی شامل ہیں جب کہ 1900 افراد زخمی ہیں اور 10 ہزار سے زائد بے گھر ہوچکے ہیں۔