صوبائی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک حسنین بہادر دریشک نے کہا کہ ترین گروپ سے عثمان بزدار کو کوئی خطرہ نہیں ہے، یہ اقتدار عارضی ہے، ہمیشہ کیلئے اقتدار صرف اللہ تعالیٰ کی ذات کا ہے، فیصل واوڈا ایک ایسا بندہ ہے جو عمران خان کی کشتی ڈبونے میں کردارہوسکتا ہے۔
عمران خان کو جہانگیرترین سے نہیں فیصل واوڈا جیسے فضول شخص سے خطرہ ہے جو کبھی عوام میں نہیں جاتےاس لیے جومرضی آئے تبصرہ کر دیتے ہیں۔ جنہوں نے عوام میں نہیں جانا وہ ایسی باتیں کرتے ہیں، فیصل واوڈا جیسے شخص کو جوتے پڑنے چاہئیں۔
یاد رہے گزشتہ دنوں سینیٹر فیصل واوڈا نے ٹی وی پروگرام میں کہا تھا کہ جہانگیر ترین گروپ کے لوگ ایک ایس ایچ او کی مار ہیں۔ ابھی پولیس کی ایک موبائل ان لوگوں کی طرف بھیجی جائے تو ان کا لہجہ فوری ٹھیک ہو جائے گا، یہ لوگ عمران خان کو قائداعظم سے بھی بڑا لیڈر قرار دے دیں گے۔لیکن یہ ایس ایچ او اور پولیس موبائل بھیجنے والے کام ن لیگ اور پیپلز پارٹی والے کرتے ہیں، ہم ایسا نہیں کریں گے، نہ کرنا چاہتے ہیں۔