پاکستان نے انتخابات پرامریکی موقف کوغلط فہمی قرار دیدیا

Mar 21, 2024 | 21:36 PM

ایک نیوز:پاکستان نے امریکی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستانی انتخابی قوانین کے حوالے سےموقف کو غلط فہمی قرار دیدیا۔

   ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کاصحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں کہنا تھاکہ  امریکی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستانی انتخابی قوانین کے حوالے سے منتعدد غلط فہمیاں دکھائی دیں۔اور امید ظاہر کی ہے کہ ان غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے امریکا کے ساتھ بامعنی بات چیت ہوگی۔ 18مارچ کو پاکستان نے افغانستان کے اندرونی سرحدی علاقوں میں آپریشن کیا جس کا ہدف حافظ گل بہادر گروپ کے دہشت گرد تھے سولہ مارچ کے دہشت گرد حملے کے بعد پاک افغان سفارتی رابطہ ہوا تھا۔ اپنے خدشات پر ڈیمارش جاری کیا گیا تھا افغانستان کے ساتھ ہماری سرحد پرامن اور معقدل ہے۔ افغان انتظامیہ میں کچھ ایسے عناصر ہو سکتے ہی جن کی حمایت پاکستان میں دہشت گرد حملوں کا باعث ہو سکتی ہے ۔پاکستان نے کئی مرتبہ افغانستان کے ساتھ دہشت گرد فہرستوں کا تبادلہ کیااورمتعدد مرتبہ کاروائی کرنے کا بھی کہا یہ حقیقت ہے کہ دہشت گردوں خصوصا کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹھکانے افغانستان کے اندر ہیں۔

  ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان نے بارہا پاک ایران گیس پائپ لائن اور باہمی مفاہمت پر اپنے عزم کی تجدید کی اس وقت پہلا نکتہ گیس پائپ لائن کی تعمیر کا ہے اور یہ فیصلہ حکومت پاکستان کا اپنا فیصلہ ہے۔ڈاکٹر شکیل آفریدی ایک عدالتی فیصلے کے نتیجے میں جیل میں ہیں۔ انہیں سزا عدالت نے دی ہے تاہم عافیہ صدیقی ایک امریکی جیل میں ہیں شکیل آفریدی پر پاکستان کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

مزیدخبریں