قوانین تبدیل :جرمنی کا ویزہ اب ہوا آسان !!

Mar 21, 2024 | 19:47 PM

ویب ڈیسک:جرمنی نے بین الاقوامی طلبا کیلئے ویزا قوانین میں نرمی کرکے ویزے کے حصول اور بھی آسان بنادیا ۔
 تفصیلات کےمطابق جرمنی نے بین الاقوامی طلبا کیلئے ویزا قوانین میں نرمی کردی ،نئے ویزا قوانین کا اطلاق 1 مارچ 2024 سے گیا۔ قوانین میں تبدیلی کا مقصدطلبا کو اسٹڈیز کے ساتھ ساتھ روزگار کو آسان بنانا اور مستقل رہائش کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے ۔
جرمنی نے قوانین تبدیل مستقل رہائش کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو کم کرنے اور پیشہ ورانہ تجربے کے حامل درخواست دہندگان کے لیے امیگریشن کے راستےہموار کرنے کیلئے کئے ۔جرمنی نے افرادی قوت کی شدید قلت کے باعث زیادہ سے زیادہ غیر ملکی ہنرمندوں کو بلانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ ہنرمند افراد کو اپنے ہاں بلانے کے حوالے سے امیگریشن قوانین میں دوسرے مرحلے کی تبدیلیاں یکم مارچ سے نافذ کردی گئی ہیں۔

وزیر داخلہ نینسی فیزر کا کہنا ہے کہ جرمنی کی ترقی اور خوش حالی میں غیر ملکی ہنرمندوں کا بھی اہم کردار ہے۔ ہم بیورو کریٹک رکاوٹیں دور کرکے غیر ملکی ہنرمندوں کو زیادہ تعداد میں اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جرمنی کو نرسنگ سمیت متعدد شعبوں میں افرادی قوت کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ جرمنی نے امیگریشن قوانین میں پہلی تبدیلیاں نومبر 2023میں نافذ کی تھیں۔ یہ تبدیلیاں ای ایو بلیو کارڈ کے اجرا سے متعلق تھیں۔ نئے قوانین کے تحت کسی پروفیشنل ادارے یا یونیورسٹی سے ڈگری کے حامل اور دو سالہ تجربہ رکھنے والے ہنرمند زیادہ تیزی سے جرمنی آسکیں گے۔

 امیگریشن قوانین میں تیسرے مرحلے کی تبدیلیاں یکم جون 2024سے نافذ کی جائیں گی جن کا تعلق جرمنی میں نوکری تلاش کرنے کا کارڈ جاری کرنے سے ہے۔ نینسی فیزر کا کہنا ہے کہ جرمنی جلد از جلد زیادہ سے زیادہ غیر ملکی ہنرمندوں کو اپنے ہاں بلانے کی کوشش کرے گا کیونکہ متعدد شعبوں میں افرادی قوت کی شدید قلت ہے۔
 
 
 
 

مزیدخبریں