ایک نیوز:این اے 119کے ضمنی الیکشن کیلئے سکروٹنی کا عمل مکمل،حماد اظہرکےکاغذات نامزدگی مستردکردیئے گئے۔
ریٹرننگ آفیسراین اے 119 عبدالسلام عارف نےسکروٹنی مکمل کرکے فارم 32 جاری کردیا ۔رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی اشتہاری ہونےعدز کی بنیاد پر مسترد کیے گئے۔حماد اظہر کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ بھی کاغذات نامزدگی مسترد ہونےوجہ بنا۔
مسلم لیگ ن کے امیدوار علی پرویز ملک سمیت،علی سرور گیلانی ،زرق تنویر، اصغر علی، اکمل باری، ندیم الطاف خان شیروانی، شہزاد فاروق، میاں روحیل اشرف ،محمد ظہیر، محمد نواز، محمد احمد مغل، عبدالکریم خان اور احمد مغل کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔