ایک نیوز : ایس آئی ایف سی کی اایپکس کمیٹی کے اجلا س کا اعلامیہ جاری کردیا گیا،اجلاس کی صدارت وزیر اعظم نے کی، سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بھی شریک ہوئے۔
اعلامیے کےمطابق اجلاس میں آرمی چیف، چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزراء نے شرکت کی اجلاس میں سابق نگراں حکومت کے اقدامات پر موجودہ منتخب حکومت کو بریف کیا گیا، اپیکس کمیٹی کو ایس آئی ایف سی کی جانب سے لئے گئے اقدامات پر بریف کیا گیا، کمیٹی کو ملک کی مجموعی معاشی صورتحال، اداروں کی نجکاری پر بریف کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق ایس آئی ایف سی کے قیام اور کونسل کی ترویج و ترقی پر فورم نے وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا، کمیٹی نے ملک کو درپیش چیلنجز کے تناظر میں ایس آئی ایف سی کے ذریعے خاطر خواہ کاوشوں پر زور دیا، کمیٹی نے پالیسیوں کے تسلسل کے عزم کا اعادہ کیا، کمیٹی نے ملک کے وسیع تر مفاد میں مشکل معاشی فیصلے کرنے کا عزم کیا، سابق نگراں وزیراعظم نے وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ اراکین کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی، ایپکس کمیٹی اجلاس میں سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، سابق نگران کابینہ نے شرکت کی ،ایس آئی ایف سی کو ملکی معیشت، نجکاری، سرمایہ کاری پر بریفنگ دی گئی ۔
چیف آف آرمی سٹاف نے ملکی معیشت کی بحالی کے اقدامات میں بھرپور حمایت اور معاونت کے عزم کا اظہارکیا اور کہا کہ معاشی صلاحیت کے مکمل استعمال کے لیے محفوظ ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے افواج پاکستان کی جانب سے معاشی بحالی کے اقدامات کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی، وزیراعظم نے کابینہ اراکین کو ملک کے وسیع تر مفاد میں سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھنے کی تلقین کی۔