طارق مسروری  بگٹی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر منتخب

Mar 21, 2024 | 19:12 PM

 ایک نیوز(چودھری اشرف)فیڈریشن کے62ارکان کی حمایت،طارق مسروری  بگٹی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر منتخب ہو گئے۔

 ہاکی فیڈریشن کانگریس اجلاس میں  طارق بگٹی نے اعتماد کا ووٹ لیا ۔ فیڈریشن کے 93میں سے 62ارکان نے  انکے حق میں ووٹ دیا ۔ پاکستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔

 نومنتخب صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی کاکہنا تھاکہ اعتماد کا اظہار کرنے پر کانگریس کا مشکور ہوں ۔ متوازی فیڈریشن بنانے کی کوشش والوں سے پوچھ گچھ کرینگے ۔ متوازی فیڈریشن بنانے کی کوشش کرنیوالوں کو صفائی کا ایک موقع دیا جاے گا ۔ فیڈریشن کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں ۔ہاکی کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔عید کے بعد ہاکی کا بڑا ٹورنامنٹ کوئٹہ میں ہوگا۔

مزیدخبریں