ایک نیوز: واش روم میں گرنے سے پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں،تفصیلی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی ۔
پرویزالٰہی کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق پسلیوں میں فریکچر ایکسرے رپورٹ میں سامنے آیا۔ پرویزالٰہی کے سر پر بائیں طرف نیل کا چوٹ کا نشان موجود ہ، بائیں بازو پر بھی چوٹ لگی،بائیاں گھٹنا بھی زخمی ہوا۔
رپورٹ کے مطابق پرویز الہٰی کے ایکسرے جیل میں لئیے گئے۔چیک ایپ پمز اسلام آباد اور بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کےسینئرڈاکٹرز نے کیا۔جنرل سرجن،ماہر کارڈیولوجسٹ اور ارتھوپیڈک شامل تھے۔
ڈاکٹرز نے میڈیکل رپورٹ میں پرویز الہٰی کو دو ہفتے آرام کا مشورہ دیدیا۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ نے میڈیکل رپورٹ انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں جمع کروا دی۔