انڈونیشیا،کشتی الٹنے سے 50روہنگیا مسلما ن جاں بحق

Mar 21, 2024 | 18:01 PM

ویب ڈیسک: انڈونیشیا کے مغربی ساحل پر پناہ گزین روہنگیا مسلمانوں کو لے جانے والی کشتی الٹنے سے 50افراد جاں بحق ہو گئے۔
 روہنگیا مسلمانوں سے بھری کشتی سمندر کے بیچوں بیچ خراب ہوگئی اور تند و تیز لہروں کا دباؤ برداشت نہ کرسکنے کے باعث الٹ گئی۔ مقامی ماہی گیر پہنچے تاہم وہ صرف 4 خواتین اور 2 مردوں کو بحفاظت نکال سکے۔ 
 کشتی میں 150 افراد تھے جن میں سے اکثر ڈوب گئے اور ان کی لاشوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔ کم از کم بھی ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 ہوسکتی ہے۔

مزیدخبریں